قرآن مجيد

سورة العلق
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔

2
اس نے انسان کو ایک جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔

3
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔

4
وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔

5
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔

6
ہرگز نہیں، بے شک انسان یقینا حد سے نکل جاتا ہے۔

7
اس لیے وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ غنی ہوگیا ہے۔

8
یقیناتیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

9
کیا تونے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔

10
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔

11
کیا تو نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہو۔

12
یا اس نے پرہیزگاری کا حکم دیا ہو۔

13
کیا تونے دیکھا اگر اس ( منع کرنے والے) نے جھٹلایااور منہ موڑا ۔

14
تو کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔

15
ہرگز نہیں، یقینا اگر وہ باز نہ آیا تو ہم ضرور اسے پیشانی کے بالوں کے ساتھ گھسیٹیں گے۔

16
پیشانی کے ان بالوں کے ساتھ جو جھوٹے ہیں، خطا کار ہیں۔

17
پس وہ اپنی مجلس کو بلا لے۔

18
ہم عنقریب جہنم کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔

19
ہرگز نہیں، اس کا کہنا مت مان اور سجدہ کر اور بہت قریب ہو جا۔