لفظ وضاحت

هام
بمعنی مجنونانہ کیفیت سے پھرنا۔ عاشق قسم کے لوگوں کی آوارگی۔ صاحب منجد اس کے معنی محبت کرنا اور آوارہ پھرنا لکھتے ہیں۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آوارہ پھرنا
”آوارہ پھرنا“ کے لیے ”تاه“ ، ”(تيه)“ اور ”هام“ ، ”(هيم)“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ت ي ه
تاه
حیران و سراسیمہ پھرنا، گمراہی کی حالت میں ادھر ادھر بھٹکتے پھرنا۔ اور ابن فارس کے نزدیک (جِنْسٌ مِنَ الْحَيْرَة) یعنی یہ حیرانگی کی ایک خاص قسم ہے اور التيه کے معنی ایسا چٹیل میدان جس میں چلنے والا بھٹک جائے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ
”اللہ نے فرمایا کہ وہ ملک ان بنی اسرائیل پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا اور یہ جنگل کی زمین میں سرگردان پھرتے رہیں گے۔“
[5-المائدة:26]

روٹ:ه ي م
هام
بمعنی مجنونانہ کیفیت سے پھرنا۔ عاشق قسم کے لوگوں کی آوارگی۔ صاحب منجد اس کے معنی محبت کرنا اور آوارہ پھرنا لکھتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ بربادی میں سر مارتے پھرتے ہیں۔“
[26-الشعراء:225]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
تاه
حیرانگی و سراسمیگی میں گمراہی کے راستوں پر سرگردان پھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2
هام
عشق و محبت کی آوارگی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com