لفظ وضاحت

تقول
قول۔ ہر منہ سے نکلی ہوئی بات قول ہے اور بعض دفعہ قول کا اطلاق اسی بات پر بھی ہوتا ہے جو ابھی دل میں ہو۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اٹکل پچو یا من گھڑت باتیں کرنا
”اٹکل پچو یا من گھڑت باتیں کرنا“ کے لیے ”خرص“ ، ”اختلق“ ”(خلق )“ ، ”افتراء“ ”فري“ اور ”تقول“ ”(قول)“ کے الفاظ قرآن میں آئے ہیں۔
روٹ:خ ر ص
خرص
محض ظن اور تخمین سے کام لینا خَرَصَ النَّخْلَةہے کہ محض اٹکل سے اندازہ لگانا کے اس کھجور کے درخت پر کتنا پھل ہوگا اور خرّاص اس شخص کو کہتے ہیں جو اکثر کاموں میں محض اندازہ اور تخمینہ سے کام لیتا ہو ایسا آدمی عموما جھوٹا اور ناقابل اعتماد ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
”اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں جو بےخبری میں پھولے ہوئے ہیں پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا۔“
[51-الذاريات:10]

روٹ:خ ل ق
اختلق
خَلَقَ بمعنی کوئی چیز پیدا کرنا جس کا مواد کچھ نہ کچھ پہلے موجود ہو اور اختلاق کے معنی ایسی بات جس میں کچھ تھوڑی بہت حقیقت بھی ہو تو اس میں جھوٹ سچ ملا کر اس کو ہموار ، چکنا اور ملائم بنانا۔ بناوٹی اور خود تراشیدہ بات اخترع یہ لفظ جھوٹی بات سے مختص ہے جسے اس طرح ہموار کیا گیا ہو کہ وہ سچ معلوم ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ
”کافروں نے کہا ہم نے یہ بات پچھلے مذہب میں کبھی سنی ہی نہیں یہ تو بالکل بنائی ہوئی بات ہے۔“
[38-ص:7]

روٹ:ف ر ي
افتراء
اس کا مادہ فری ہے۔ فريکے معنی جھوٹ باندھنا اور بگاڑ پیدا کرنا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ قَالُوا يَا مَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا
”پھر مریم علیہ السلام لائی اس کو اپنے لوگوں کے پاس گود میں تو وہ اسے کہنے لگے اے مریم علیہ السلام تو لائی یہ چیز طوفان کی (عثمانی)۔“
[19-مريم:27]

روٹ:ق و ل
تقول
قول۔ ہر منہ سے نکلی ہوئی بات قول ہے اور بعض دفعہ قول کا اطلاق اسی بات پر بھی ہوتا ہے جو ابھی دل میں ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَيَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ
”اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اگر یہ واقعی پیغمبر ہیں تو جو کچھ ہم کہتے ہیں خدا ہمیں اس کی سزا کیوں نہیں دیتا؟“
[58-المجادلة:8]
اور ”تَقَوَّل“ کے معنی جھوٹی بات کا اختراع کرنا پھر اسے کسی دوسرے کے سر تھوپ دینا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ
”اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے ۔“
[69-الحاقة:44]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
خرص
محض ظن و تخمین سے کام لینا جس میں حقیقت کو دخل نہ ہو۔
2
اختلق
جبکہ تھوڑی بہت حقیقت باقی سب فسانہ ہو جو جھوٹی بات جو سچی معلوم ہو۔
3
افتراء
فساد اور بگاڑ پیدا کرنے کی خاطر جھوٹ تراشنا۔
4
تقول
جھوٹ خود تراشنا پھر اسے کسی دوسرے پر تھوپ دینا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com