لفظ وضاحت و مترادفات

خَیْر
ہر وہ چیز جو سب کو مرغوب ہو مثلا عدل ، فضل ، عقل اور مال و دولت کو بھی خیر کہتے ہیں اس کی ضد شر ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اچھا ، خوب ، بہتر
”اچھا ، خوب ، بہتر“ کے لیے ”نِعْمَ“ ، ”خَيْر“ ، ”حَسُنَ“ ، ”مُثْلٰي“ اور ”جَمِيْل“ کےالفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ن ع م
نِعْمَ
کلمہ تحسین ہے جو ہر قسم کی مدح کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں۔ واہ واہ کیا خوب کسی اچھی چیز پر خوش ہو کر بولا جاتا ہے ابن الفارس کے نزدیک اس کا اصل عطف اور میلان ہے یعنی جس چیز کو دیکھ کر طبیعت ادھر مائل اور راغب ہو تو نِعْم کہتے ہیں اور اس کی ضد بِئْسَ ہے جو کلمہ ذم ہے اور مذمت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ
”اور پرہیزگاروں کا گھر کیا خوب ہے۔“
[16-النحل:30]

روٹ:خ ي ر
خَیْر
ہر وہ چیز جو سب کو مرغوب ہو مثلا عدل ، فضل ، عقل اور مال و دولت کو بھی خیر کہتے ہیں اس کی ضد شر ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
”اور وہ انسان تو مال و دولت سے سخت محبت کرنے والا ہے۔“
[100-العاديات:8]

روٹ:ح س ن
حَسُنَ
حَسُنَ بمعنی خش کن اور پسندیدہ چیز اور اس کی ضد سَاءَ ہے۔ پھر یہ لفظ ظاہری خوبصورتی اور چہرے کے نکھار کے لیے بھی مستعمل ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
”ان (جنت کے باغوں میں) نیک سیرت اور خوبصورت عورتیں ہیں۔“
[55-الرحمن:70]

روٹ:م ث ل
مُثْلٰی
مَثَلَ کے معنی تصویر کا آنکھوں کے سامنے ہونا اور اَمْثَل کے معنی مثالی، بینظیر، آئیڈیل،بہترین۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً
”اس وقت سب سے اچھی راہ والا یعنی عاقل و ہوشمند کہے گا (جالندھریؒ)“
[20-طه:104]

روٹ:ج م ل
جَمِیْل
اپنی اصل کے لحاظ سے جمال کے معنی ظاہری خوبی ، شان ، ٹاٹھ اور خوبصورتی ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ
”اور تمہارے لئے اس میں شان ہے۔“
[16-النحل:6]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
نِعْمَ
کلمہ تحسین ہے جو کسی اچھی بات پر تعریف کے طور پر کہا جاتا ہے۔
2
خَیْر
ہر بھلی بات کام یا آدمی کے لیے۔
3
حَسُنَ
خوش کن اور پسندیدہ بات ظاہری و معنوی۔
4
مُثْلٰی
یعنی مثالی ، بہترین ، آئیڈیل جو قابل تقلید ہو۔
5
جَمِیْل
افعال الاخلاق اور احوال ظاہرہ کی اچھائی کے لئے آتا ہے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com