لفظ وضاحت

اِسْتَحَبَّ
حُبّ بمعنی محبت اور اِسْتَحَبَّ بمعنی ایسی چیز کو اختیار کرنا جسے اختیار کرنے کو انسان کا جی بھی چاہتا ہو۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اختیار کرنا
”اختیار“ کرنا کے لیے ”اِسْتَحَبَّ“ اور ”تَحَرّٰي“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ح ب ب
اِسْتَحَبَّ
حُبّ بمعنی محبت اور اِسْتَحَبَّ بمعنی ایسی چیز کو اختیار کرنا جسے اختیار کرنے کو انسان کا جی بھی چاہتا ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا آبَاءَكُمْ وَإِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاءَ إِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْإِيمَانِ
”اے ایمان والو اگر تمہارے ماں باپ اور بہن بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفر کو اختیار کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو ہو۔“
[9-التوبة:23]

روٹ:ح ر ي
تَحَرّٰي
اَحْرٰي بمعنی لائق تر اور تَحَرّٰي بمعنی استعمال میں زیادہ مناسب و لائق کو طلب کرنا۔ دو چیزوں میں سے زیادہ بہتر کو طلب کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
”تو جو کوئی اسلام لایا اس نے اٹکل کر لیا نیک راہ کا (عثمانی)۔“
[72-الجن:14]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اِسْتَحَبَّ
دو یا زیادہ چیزوں سے ایسی چیز کا خیال کرنا جو جی کو بھائے تو یہ اِسْتَحَبَّ ہے ۔
2
تَحَرّٰي
اس چیز کو اختیار کرنا جو فی الواقعہ مناسب اور لائق تر ہو تو یہ تَحَرّٰي ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com