لفظ وضاحت

اِسْتَخْلَفَ
خَلَفَ بمعنی پیچھے آنا یا کسی کا جانشین ہونا اور اِسْتَخْلَف بمعنی کسی کو جانشین یا قائم مقام بنانا۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اقتدار بخشنا
”اقتدار بخشنا“ کے لیے ”مَكَّنَ“ اور ”اِسْتَخْلَفَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:م ك ن
مَکَّنَ
بمعنی قدرت دینا، اختیار دینا، قادر بنانا جگہ اور منزلت پانا۔ اپنے پاؤں پر قائم ہونا اور کسی چیز پر قادر ہونا یعنی کسی کو اقتدار بخشنا اور حکومت عطا کرنا کے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ
”وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں دسترس دیں تو وہ نماز (کا نظام) قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے روکیں۔“
[22-الحج:41]

روٹ:خ ل ف
اِسْتَخْلَفَ
خَلَفَ بمعنی پیچھے آنا یا کسی کا جانشین ہونا اور اِسْتَخْلَف بمعنی کسی کو جانشین یا قائم مقام بنانا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
”جو لوگ تم سے بھی ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا۔“
[24-النور:55]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
مَکَّنَ
کا لفظ اقتدار و اختیار اور حکومت دینے کے کا لیے عام ہے
2
اِسْتَخْلَفَ
استخلف سے مراد صرف ایسی حکومت یا کسی کا جانشین بنانا ہے جو احکام شرعیہ کو رائج کریں اور فروغ بخشیں۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com