لفظ وضاحت

اِنْقَعَرَ
قعر کا معنی کسی چیز کی گہرائی اور پیندا سے اور اَقْعَرَ ا لْبِئْر کے کنویں کو گہرا کھودنا اور اَقْعَرَ الشَّجر کے معنی کسی درخت کو جڑ سے اکھاڑ دینا ابن الفارس کے مطابق کسی ایسی شے کی جڑیں اکھاڑنا جو زمین میں نیچے تک چلی گئی ہو اور صاحب منتہی الارب اس کے معنی درخت کو جڑ سے اکھاڑنا کے بعد پھر اسے زمین پر پھینک دینا کا اضافہ بتلاتے ہیں۔ گویا اقعر کا لفظ ایسے بڑے بڑے درختوں کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جن کی جڑیں زمین میں دور تک گہرائی میں چلی گئی ہوں اور اِنْقَعَرَ جب اس فعل کا درور اس چیز پر ہو۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اکھاڑنا ، اکھڑنا
”اکھاڑنا، اکھڑنا“ کے لیے ”اِجْتَثَّ“ ، ”(جثَّ)“ اور ”اِنْقَعَرَ“ ، ”(قعر)“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ج ث ث
اِجْتَثَّ
جثَّ بمعنی جڑ سے اکھاڑنا۔ بیخ کنی کرنا اور مَجَثَّةاس کھرپی کو کہتے ہیں جس سے گھاس وغیرہ کریدی جاتی ہے۔ اور جثیثہ میں اس کھجور کے پودے کو کہتے ہیں جو اکھاڑ کر دوسری جگہ لگا یا گیا ہو۔ اور اِجْتَثَّ بھی انھی معنوں میں مستعمل ہے ۔ جَثَّ کا لفظ گھاس پھوس چھوٹے پودوں کی بیخ کنی کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ
”اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم ، نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے اس کو ذرا بھی قرار (و ثبات) نہیں۔“
[14-إبراهيم:26]

روٹ:ق ع ر
اِنْقَعَرَ
قعر کا معنی کسی چیز کی گہرائی اور پیندا سے اور اَقْعَرَ ا لْبِئْر کے کنویں کو گہرا کھودنا اور اَقْعَرَ الشَّجر کے معنی کسی درخت کو جڑ سے اکھاڑ دینا ابن الفارس کے مطابق کسی ایسی شے کی جڑیں اکھاڑنا جو زمین میں نیچے تک چلی گئی ہو اور صاحب منتہی الارب اس کے معنی درخت کو جڑ سے اکھاڑنا کے بعد پھر اسے زمین پر پھینک دینا کا اضافہ بتلاتے ہیں۔ گویا اقعر کا لفظ ایسے بڑے بڑے درختوں کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جن کی جڑیں زمین میں دور تک گہرائی میں چلی گئی ہوں اور اِنْقَعَرَ جب اس فعل کا درور اس چیز پر ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
تَنْزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُنْقَعِرٍ
”وہ (بادصرصر) لوگوں کو یوں اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کی جڑیں ہیں۔“
[54-القمر:20]

ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اِجْتَثَّ
چھوٹے پودوں کو اور گھاس پھوس کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2
اِنْقَعَرَ
انقعر بڑے بڑے درختوں جن کی جڑیں کافی گہرائی تک ہوں کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com