لفظ وضاحت

اَصَابِعَ
اَصْبَعَ کی جمع ہے۔ جس کے معنی انگلی کا ناخن والا پور۔ خم اور جوڑ کا مجموعہ ہے(مف)۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

انگلیاں
”انگلیاں“ کے لیے دو الفاظ ”اَصَابِعَ“ اور ”اَنَامِلَ“ آئے ہیں۔
روٹ:ص ب ع
اَصَابِعَ
اَصْبَعَ کی جمع ہے۔ جس کے معنی انگلی کا ناخن والا پور۔ خم اور جوڑ کا مجموعہ ہے(مف)۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ
”وہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں۔“
[2-البقرة:19]

روٹ:ن م ل
اَنَامِلَ
اَنْمِلَةٌ کی جمع ہے۔ جس کے معنی ہیں انگلی کا بالائی حصہ اور اس کی اطراف(مف)۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَإِذَا خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ
”اور جب علیحدہ ہوتے ہیں تم پر غصے کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں۔“
[3-آل عمران:119]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اَصَابِعَ
کسی حالت میں کوئی بھی کپڑا اوڑھنا یا اپنے گرد لپیٹنا عام ہے۔
2
اَنَامِلَ
انگلی کا بالائی حصہ اور اس کی اطراف

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com