لفظ وضاحت

حَطَبَ
نباتاتی ایندھن ، ناکارہ صرف جلانے کے قابل لکڑی جھاڑجھنکار( پنجابی ہالن)۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

ایندھن
”ایندھن“ کے لئے ”حَطَبَ“ ، ”حَصَبَ“ اور ”وَقُوْد“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ح ط ب
حَطَبَ
نباتاتی ایندھن ، ناکارہ صرف جلانے کے قابل لکڑی جھاڑجھنکار( پنجابی ہالن)۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ
”اور اس ابو لہب کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے۔“
[111-المسد:4]

روٹ:ح ص ب
حَصَبَ
حَصَبَ کے معنی پتھر چھوٹی پتھریاں کنکروغیرہ اور حَاصِبْ اس تند و تیز ہوا کو کہتے ہیں جو کنکروں اور چھوٹے پتھروں کو اٹھائے پھرتے ہے (منجد) چناچہ یہ لفظ قرآن کریم میں پتھروں کی بارش کے معنی میں استعمال ہوا ہے اور حَصَبَ کے معنی ایندھن بھی ہے (منجد) اور اس سے مراد جماداتی ایندھن ہے مثلاًگندھک ، پوٹاش اور دوسرے آتش گیر مادے اور پتھر وغیرہ غرضیکہ ہر وہ چیز جو آگ کو بھڑکا دے وہ حصب ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ
”کافرو اس روز تم اور جن کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔“
[21-الأنبياء:98]

روٹ:و ق د
وَقُوْد
وَقَدَ بمعنی آگ روشن کرنا اور وَقُوْد ہر وہ ایندھن ہے جو شعلہ پیدا کر کے جلے خواہ وہ لکڑیاں ہو یا پتھر یا انسان۔ بعض دفعہ آگ کی تیزی اس انتہا کو پہنچ جاتی ہے کہ پانی بھی اسے بجھانےکے بجائے اس کے مزید بھڑکنے کا سبب بن جاتا ہے تو اس صورت میں پانی بھی وقود میں شامل ہوگا کوئی بھی ایندھن کی قسم ہو جب وہ جل رہا ہو تو اس وقت وَقُوْد کہلائے گا پہلے نہیں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ
”تو اس آگ سے ڈرو جن کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔“
[2-البقرة:24]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
حَطَبَ
نباتاتی ایندھن، ناکارہ لکڑیاں، ہالن۔
2
حَصَبَ
جماداتی اور معدنیاتی ایندھن۔
3
وَقُوْد
ہر وہ ایندھن ہے جو شعلہ پیدا کر کے جلے

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com