”والد“ کا لفظ صرف باپ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یعنی صرف وہ شخص جس نے جنا ہو۔ اسی طرح ”والدہ“ کا لفظ صرف اس عورت کے لیے جس نے بچہ جنا ہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَا يَجْزِي وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئًا
”نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے گا اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آئے گا۔“
[31-لقمان:33]
اور ماں باپ دونوں کے لیے والدین کا لفظ آئے گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ
”میرا بھی شکر ادا کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی۔“
[31-لقمان:14]