لفظ وضاحت

حَدَائِق
”حَدِيْقَة“ کی جمع ہے جو ”حَدَق“ سے مشتق ہے اور ”حَدَق“ کے معنی کسی کو چاروں طرف سے گھیر لینا۔ لہٰذا ”حَدِيْقَة“ ایسے باغ یا باغچہ کو کہتے ہیں جس کے گرد حفاظت کے لیے چار دیواری بنا دی گئی ہو ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

باغ
”باغ“ کے لیے ”جَنَّة“ ، ”حَدَائِق“ اور ”رَوْضَة“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ج ن ن
جَنَّة
”جَنَّ“ سے مشتق ہے ۔ جس کے معنی کسی چیز کو حواس سے پوشیدہ کرنا اور چھپانا ہیں۔ اور ”جَنَّة“ ایسے باغ کو کہتے ہیں جس کی زمین درختوں اور سبزہ کی وجہ سے نظر نہ آئے۔ صاحب منجد کے نزدیک ”جَنَّة“ درختوں سے ہرا بھرا باغ ہے۔ خواہ وہ ارضی ہو یا سماوی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَآتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ
”( ان کی مثال) ایک باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو (جب ) اس پر زور کا مینہ پڑھے تو دوگنا پھل لائے ۔“
[2-البقرة:265]

روٹ:ح د ق
حَدَائِق
”حَدِيْقَة“ کی جمع ہے جو ”حَدَق“ سے مشتق ہے اور ”حَدَق“ کے معنی کسی کو چاروں طرف سے گھیر لینا۔ لہٰذا ”حَدِيْقَة“ ایسے باغ یا باغچہ کو کہتے ہیں جس کے گرد حفاظت کے لیے چار دیواری بنا دی گئی ہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ
”پھر ہم نے اس بارش سے سرسبز باغ آگائے۔“
[27-النمل:60]

روٹ:ر و ض
رَوْضَة
(ج روضات) ”روض“ کا لفظ وسعت اور فراخی پر ولالت کرتا ہے ۔ اور ”رَوَّضَ الْمَطْرُ الْاَرْضَ“ کے معنی بارش کا زمین کو باغ و بہار بنا دینا ہے اور ”رَوْضَة“ پر بہار کیاری کو بھی کہتے ہیں۔ گویا ”رَوْضَة“ کسی باغ کے اندر وہ حصہ یا مقام ہوتا ہے جو بڑا پر بہار ہو۔ اور ایسی جگہ پر ہی عموماً بالا خانے یا بارہ دری وغیرہ بنائی جاتی ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ
”تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغ میں آؤ بھگت کیے جائیں گے ۔“
[30-الروم:15]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
جَنَّة
کوئی سا باغ جہاں درخت بکثرت ہوں۔
2
حَدَائِق
چار دیواری والا باغ ۔
3
رَوْضَة
باغ کے اندر کوئی پربہار خطہ ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com