لفظ وضاحت و مترادفات

سماء
سمو اور سماء کے بنیادی معنی بلندی کے ہیں۔لیکن اس بلندی کی کوئی کی حد نہیں۔ صاحب فقہ الغتہ نےسماء کی تعریف ہی یہ کی ہے ہر وہ چیز جو ہمارے اوپر اور ہم پر سایہ فگن ہو سماء ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آسمان
”آسمان“ کے لیے ”سماء“ ، ”(سمو)“ اور ”فلك“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:س م و
سماء
سمو اور سماء کے بنیادی معنی بلندی کے ہیں۔لیکن اس بلندی کی کوئی کی حد نہیں۔ صاحب فقہ الغتہ نےسماء کی تعریف ہی یہ کی ہے ہر وہ چیز جو ہمارے اوپر اور ہم پر سایہ فگن ہو سماء ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
”اور اس اللہ نے آسمان سے پانی اتارا مینہ برسایا ۔“
[2-البقرة:22]

روٹ:ف ل ك
فلك
کا معنی عموما آسمان ہی کیا جاتا ہے۔ مگر حقیقتا فضا میں سیاروں کے مدار یا اجرام فلکی کے گھومنے کے راستوں کو فلک کہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
”اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ یہ سب یعنی سورج چاند اور ستارے آسمان میں اس طرح چلتے ہیں گویا تیر رہے ہیں۔“
[21-الأنبياء:33]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
سماء
سماء سے مراد محض بلندی بھی ہے اور وہ مخصوص اجسام بھی جن کا قرآن و احادیث میں ذکر ہے۔
2
فلك
مراد سیاروں کے مدار ہیں۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com