لفظ وضاحت

مِھَاد
مَھَدَ کا معنی بچھانا اور اس میں سامان تربیت مہیا کرنا ہے۔ جیسا کہ اوپر تفصیل گزر چکی ہے زمین کو اللہ تعالی نے اس لحاظ سے مِھَاد فرمایا ہے کہ اس میں یہ دونوں باتیں پائی جاتی ہیں۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بچھونا
”بچھونا“ کے لیے قرآن کریم میں ”مِهَاد“ ، ”فِرَاش“ اور ”مَضَاجِع“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:م ه د
مِھَاد
مَھَدَ کا معنی بچھانا اور اس میں سامان تربیت مہیا کرنا ہے۔ جیسا کہ اوپر تفصیل گزر چکی ہے زمین کو اللہ تعالی نے اس لحاظ سے مِھَاد فرمایا ہے کہ اس میں یہ دونوں باتیں پائی جاتی ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
”کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟“
[78-النبأ:6]

روٹ:ف ر ش
فِرَاش
فرش بمعنی بچھانا اور ہموار کرنا۔ الفرش اپنے اصل معنی کے لحاظ سے کپڑا بچھانے کے معنوں میں آتا ہے تاہم فرش اینٹ پتھر کا فرش لگوانے کے معنوں میں بھی آتا ہے جیسے فَرَشَ الرَّجُلُ کے معنی بھی بچھونا یا بچھانا بھی ہے اور فرش بنوانا بھی اور فِرَاش بچھونا یا بستر کو کہتے ہیں اور کنایۃً فراش میاں بیوی میں سے ہر ایک پر بولا جاتا ہے۔
قرآن کریم نے اس لفظ کو زمین کے معنوں میں بھی استعمال کیا ہے۔ اور بچھونا یعنی بستر کے معنوں میں بھی۔
مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ
”اہل جنت ایسے بچھونوں سے تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے۔“
[55-الرحمن:54]

روٹ:ض ج ع
مَضَاجِع
مضجع کی جمع ہے۔ ضَجَعَ بمعنی پہلو یا کروٹ کے بل لیٹنا ، سستانا یا آرام کرنا۔ خواہ اونگھ یا نیند آجائے یا نہ آئے۔ نیم خوابی کی حالت اور اَضْجَعَهٗ بمعنی اس نے سلا دیا اور مضجع بمعنی بستر یا بچھونا جس پر آرام کیا کیا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں اور وہ اپنے پروردگار کو خوف و امید سے پکارتے ہیں۔“
[32-السجدة:16]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
مِھَاد
کنایۃ زمین کو کہتے ہیں کہ وہ تمام جانوروں کے سامان تربیت کے علاوہ آرام گاہ یعنی بستر کا کام دیتی ہے۔
2
فِرَاش
بستر یا بچھونا کے لیے عام مستعمل لفظ ہے۔
3
مَضَاجِع
ہر ایسی چیز جس کے ساتھ انسان ٹیک لگا کر سستا سکے یا سو سکے۔ خواہ چارپائی اور بستر ہو یا کوئی اور چیز۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com