لفظ وضاحت

شِهَابٌ
ایسے انگارے کو کہتے ہیں جس میں چمک اور شعلہ موجود ہو۔ خواہ وہ آگ کا ہو یا فضا میں پایا جائے اور اس کی جمع شُهُب آتی ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آگ کا انگارہ
”آگ کا انگارہ“ کے لیے ”شِهَابٌ“ ، ”جِذْوَةٌ“ اور ”قَبَسٌ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ش ه ب
شِهَابٌ
ایسے انگارے کو کہتے ہیں جس میں چمک اور شعلہ موجود ہو۔ خواہ وہ آگ کا ہو یا فضا میں پایا جائے اور اس کی جمع شُهُب آتی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا
”جنوں نے کہا اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے بھرا ہوا پایا۔“
[72-الجن:8]

روٹ:ج ذ و
جِذْوَةٌ
ایسا انگارہ جس میں چمک ختم ہو چکی ہو۔ اور اوپر راکھ آ گئی ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَعَلِّي آتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
”مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے رستے کا کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں۔“
[28-القصص:29]

روٹ:ق ب س
قَبَسٌ
مانگا ہوا آگ کا انگارہ یا شعلہ تفصیل ”آگ جلانا“ میں دیکھئے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَعَلِّي آتِيكُمْ مِنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى
”0“
[20-طه:10]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
شِهَابٌ
شعلہ والا چمکتا ہوا انگارہ۔
2
جِذْوَةٌ
ایسا انگارہ جس پر راکھ آ رہی ہو اور چمک ختم ہو گئی ہو۔
3
قَبَسٌ
مانگا ہوا آگ کا انگارہ یا شعلہ۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com