لفظ وضاحت

سواء ، سوي ، استوي
سواء اور استوي حالت اور مقدار کی برابری کے لیے آتا ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

برابر، برابر ہونا، کرنا
”برابر ، برابر ہونا ، کرنا“ کے لیے ”عدل“ ، ”سواء“ ، ”سوي“ اور ”استوي“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ع د ل
عدل
ایسی چیزوں میں برابری کو کہتے ہیں جن کا تعلق ماپ تول یا وزن سے ہو یا جن کا اوراک حواس ظاہرہ سے ہو سکے۔ انہیں حواس ظاہرہ کی بنا پر ہی عدل کو انصاف بھی کہا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
أَوْ عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا لِيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ
”یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ وہ اپنے کرتوت کا مزہ چکھے۔“
[5-المائدة:95]

روٹ:س و ي
سواء ، سوي ، استوي
سواء اور استوي حالت اور مقدار کی برابری کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ
”جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے ۔“
[2-البقرة:6]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
عدل
عدل کا تعلق ان چیزوں سے ہے جس میں جن میں حواس ظاہرہ سے برابری پیدا کی جا سکے۔
2
سواء ، سوي ، استوي
سوا حالت اور مقدار میں برابری اور مساوات کو کہتے ہیں۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com