لفظ وضاحت

جَدَّ
بمعنی فیض الہی اور بمعنی بخت و نصیب جُدِدْتُ بمعنی میں خوش قسمت اور صاحب نصیب ہو گیا ۔ اور جَدَّ بمعنی دنیاوی مال وجہ سے کسی کو نوازنا نیز جد بمعنی آبائی نسب جَدّ بمعنی دادا نانا( ج اجداد )اور معنی خوش قسمتی ، بزرگی ، عظمت ، دولت ،رزق۔ اور فُلَانٌ ذُوْجَدٍ بمعنی وہ شخص بڑا صاحب نصیب ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بڑائی، بزرگی
”بڑائی، بزرگی“ کے لیے كِبَر ، ”جَلَال“ اور ”جَدَّ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ك ب ر
كِبَر
عموما عمر میں بڑائی کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَأَصَابَهُ الْكِبَرُ وَلَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ
”اور اسے بڑھاپا آ پہنچے اور اس کے ننھے ننھے بچے ہوں۔“
[2-البقرة:266]
نیز كِبر بمعنی اظہار عظم الشان اپنی شان کی بڑائی کا اظہار تکبر ہے۔ یہ صفت اللہ تعالی کے لیے سزاوار ہے۔ باقی سب کے لیے مذموم ہے۔

روٹ:ج ل ل
جَلَال
جلال قدر و منزلت میں بڑائی ، عظمت کی آخری حد جس کے بعد اور کوئی مرتبہ نہ ہو ۔ اور نہ ذوجلال کا لفظ صرف اللہ تعالی سے مخصوص ہے جبکہ جلیل دوسری اشیاء بھی ہو سکتی ہیں اور جلیل ہر وہ چیز ہے جو ہر بات میں بڑی ہو اور مضبوط ہو۔ عظیم الشان۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
”تمہارے پروردگار کا نام بڑا بابرکت ہے جو صاحب جلال وعظمت ہے۔“
[55-الرحمن:78]

روٹ:ج د د
جَدَّ
بمعنی فیض الہی اور بمعنی بخت و نصیب جُدِدْتُ بمعنی میں خوش قسمت اور صاحب نصیب ہو گیا ۔ اور جَدَّ بمعنی دنیاوی مال وجہ سے کسی کو نوازنا نیز جد بمعنی آبائی نسب جَدّ بمعنی دادا نانا( ج اجداد )اور معنی خوش قسمتی ، بزرگی ، عظمت ، دولت ،رزق۔ اور فُلَانٌ ذُوْجَدٍ بمعنی وہ شخص بڑا صاحب نصیب ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا
”اور ہمارے پروردگار کی شان بہت بڑی ہے جس کے نہ بیوی اور نہ اولاد ۔“
[72-الجن:3]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
كِبَر
عمر میں بڑائی کے لیے یا اپنی شان کے اظہار کے لیے۔
2
جَلَال
قدر و منزلت میں بڑائی کی آخری حد۔
3
جَدَّ
فیضان الہیٰ کے وہ دوسروں کو بھی بزرگی عطا کرتا ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com