لفظ وضاحت

اِنْبَثَّ
بَثَّ کے معنی پراگندہ کرنا اور دور دور تک پھیلا دینا ہے۔ اور اِنْبَثَّ کے معنی کسی چیز کا متفرق ہو کر سب اطراف میں دور تک پھیل جانا ہے۔ اور اس میں پھیلنے والی چیز کے ارادہ کا کچھ دخل نہیں ہوتا ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بکھرنا (پراگندہ ہونا)
”بکھرنا (پراگندہ ہونا)“ کے لیے ”اِنْبَثَّ“ ، ”اِنْتَشَرَ“ ، ”اِنْتَثَرَ“ ” (نثر)“ ، ”اِنْفَضَّ“ ، ”اِسْتَطَارَ“ کے الفاظ آئے ہیں ۔
روٹ:ب ث ث
اِنْبَثَّ
بَثَّ کے معنی پراگندہ کرنا اور دور دور تک پھیلا دینا ہے۔ اور اِنْبَثَّ کے معنی کسی چیز کا متفرق ہو کر سب اطراف میں دور تک پھیل جانا ہے۔ اور اس میں پھیلنے والی چیز کے ارادہ کا کچھ دخل نہیں ہوتا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا
”اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں ۔ پھر غبار ہو کر اڑنے لگیں۔“
[56-الواقعة:6]

روٹ:ن ش ر
اِنْتَشَرَ
نشر کے معنی پھیلانا اور مشہور کرنا۔ اور اِنْتَشَرَ کے معنی کسی جمع یا جلوس وغیرہ سے لوگوں کا اٹھ کر چلے جانا اور اپنی اپنی راہ لینا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
”پھر جب نماز ( جمعہ) ہو چکے تو اپنی اپنی راہ لو ۔ اور خدا کا فضل (معاش ) تلاش کرو۔“
[62-الجمعة:10]

روٹ:ف ض ض
اِنْفَضَّ
فَضَّ کے معنی کسی چیز کو اس طرح توڑنا کہ وہ الگ الگ ہو جائے اور انفضاض بمعنی شیشہ وغیرہ کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر الگ الگ ہوتے جانا۔ رہا ہے ۔ گویا اِنْفَضَّ کے معنی کسی چیز کے سب کے سب اجزاء کا پراگندہ ہونا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا
”اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔“
[62-الجمعة:11]

روٹ:ن ث ر
اِنْتَثَرَ
”نَثَرَ“ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو کسی چیز سے جھڑ کر پراگندہ ہو جائے ۔ اور ”اَنْتِثَار“ ناک جھاڑنے کو کہتے ہیں ۔ ابن فارس ”نَثَرَ“ کے معنی کی متفرق چیز کو نیچے ڈال دینا لکھتے ہیں ۔ ان کے اپنے الفاظ میں ”كلمة تَدُلُّ عَلٰى اِلْقَاءِشَيْءٍ مُتَفَرِّقٍ“ اور ”نثر“ غیر منظوم عبارت کو بھی کہتے ہیں ۔ نیز ”اَنْتَثَرَ“ صرف غیر جاندار کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
”اور تارے جھڑ جائیں گے۔“
[82-الإنفطار:2]

روٹ:ط ي ر
اِسْتَطَارَ
”طَارَ“ بمعنی کس پردار جانور یا چیز کا ہوا میں اڑنا اور ”طائر“ بمعنی پرندہ ہے (ج طیر) اور ”استطار“ بمعنی کسی چیز کا ہوا میں بلند ہو کر پھیلنا اور بکھر جانا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا
”وہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہو گی خوف رکھتے ہیں ۔“
[76-الإنسان:7]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اِنْبَثَّ
متفرق ہونا اور دور دور تک پھیل جانا (ارادہ کا دخل نہیں ہوتا )۔
2
اِنْتَشَرَ
مجمع کا متفرق ہونا اور اپنی اپنی راہ لینا ۔ (اپنے ارادہ سے)۔
3
اِنْفَضَّ
کسی چیز کے پورے اجزاء کا آہستہ آہستہ متفرق ہونا اور پراگندہ ہوتے جانا ۔
4
اِنْتَثَرَ
متفرق ہونا اور گر پڑنا (غیر جاندار چیزوں) کے لیے آتا ہے ۔
5
اِسْتَطَارَ
کسی چیز کا فضا میں بکھر کر پھیل جانا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com