لفظ وضاحت

اَنْشَأَ
”نشو“ بمعنی کسی چیز کا اٹھنا اور بلند ہونا۔ نیز اس کے معنی کسی کی تربیت کر کے اسے پروان چڑھانا بھی ہے۔ اور ”نشاة“ اٹھان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ یہاں اس لفظ کے بلند ہونے کا پہلو زیر بحث ہے ۔ اور ”اَنْشَأَ“ بمعنی کسی چیز کو پیدا کرنا ، اٹھانا اور پروان چڑھانا ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بلند کرنا، اونچاکرنا
”بلند کرنا“ کے لیے ”رَفَعَ“ اور ”اَنْشَأَ“ کے الفاظ آئے ہیں ۔
روٹ:ر ف ع
رَفَعَ
”رَفَعَ“ کے معنی بلند کرنا اور اگر یہ فعل زمین سے کوئی چیز اٹھانے اور بلند کرنے سے تعلق ہو تو اس کی ضد ”وَضَعَ“ آتی ہے ۔ اور اگر آواز کو بلند کرنے سے متعلق ہو تو اس کی ضد ”خَفَضَ“ آتی ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ
”اور جب ابراہیم اور اسمائیل بیت اللہ کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے ۔“
[2-البقرة:127]

روٹ:ن ش أ
اَنْشَأَ
”نشو“ بمعنی کسی چیز کا اٹھنا اور بلند ہونا۔ نیز اس کے معنی کسی کی تربیت کر کے اسے پروان چڑھانا بھی ہے۔ اور ”نشاة“ اٹھان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ یہاں اس لفظ کے بلند ہونے کا پہلو زیر بحث ہے ۔ اور ”اَنْشَأَ“ بمعنی کسی چیز کو پیدا کرنا ، اٹھانا اور پروان چڑھانا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ
”وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے ۔ (جالندھری ) اٹھاتا ہے۔ (عثمانی )“
[13-الرعد:12]

ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
رَفَعَ
کسی چیز کو زمین سے بلند کرنا ، اونچا کرنا ۔
2
اَنْشَأَ
کسی چیز کو پیدا کرنا، تربیت کرنا اور اوپر اٹھانا ۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com