لفظ وضاحت

اِتَّخَذَ
”اخذ“ بمعنی پکڑنا ، لینا کسی چیز کو حاصل کرنا اور احاطہ میں لینا اور ”اِتَّخَذَ“ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہو کر ”جَعَلَ“ کے جاری مجری ہوتا ہے۔ اس میں نہ ترتیب کو کچھ دخل ہوتا ہے نہ تخلیق کو۔ اور اس میں استمرار پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بنانا
”بنانا“ کے لیے ”جَعَلَ“ ، ”بَنٰي“ ، ”صَنَعَ“ اور ”اِصْطَنَعَ“ اور ”اِتَّخَذَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ج ع ل
جَعَلَ
بنانا کے لیے ”جَعَلَ“ کا استعمال عام ہے۔ خواہ اس کا کا تعلق ایجاد اور تخلیق سے ہو یا محض ترتیب وغیرہ سے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً
”جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا ۔“
[2-البقرة:22]

روٹ:ب ن ي
بَنٰی
کوئی عمارت وغیرہ بنانا اور ”بُنْيَان“ عمارت ، دیوار یا کوئی تعمیر اور ابن فارس کے نزدیک بناء الشیء بضم بعضه الي بعض یعنی کسی چیز کو اس طرح بنانا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے میں ضم ہو جائے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
”اور آسمان کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے۔“
[51-الذاريات:47]

روٹ:ص ن ع
اِصْطَنَعَ
کوئی چیز فنی مہارت کے ساتھ خوبصورت بنانا اور ”صَنَّاع“ ماہر کاریگر یا فنکار کو کہتے ہیں اور ”اِصْطَنَعَ“ کے معنی کسی کام کو فنی مہارت اور خاص توجہ سے بنانا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا
”اور اے نوح ! ہمارے روبرو اور ہماری ہدایت کے مطابق کشتی بناؤ ۔“
[11-هود:37]

روٹ:أ خ ذ
اِتَّخَذَ
”اخذ“ بمعنی پکڑنا ، لینا کسی چیز کو حاصل کرنا اور احاطہ میں لینا اور ”اِتَّخَذَ“ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہو کر ”جَعَلَ“ کے جاری مجری ہوتا ہے۔ اس میں نہ ترتیب کو کچھ دخل ہوتا ہے نہ تخلیق کو۔ اور اس میں استمرار پایا جاتا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَقَالَ الَّذِي اشْتَرَاهُ مِنْ مِصْرَ لِامْرَأَتِهِ أَكْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا
”اور مصر میں جس شخص نے یوسف کو خریدا، اپنی بیوی سے کہنے لگا اس کو عزت و احترام سے رکھو کچھ عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا بنا لیں۔“
[12-يوسف:21]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
جَعَلَ
کا لفظ عام ہے ، ہر موقع پر استعمال ہو سکتا ہے، خواہ اس کا کا تعلق ایجاد اور تخلیق سے ہو یا محض ترتیب وغیرہ سے ۔
2
بَنٰی
عمارت وغیرہ بنانا ۔
3
اِصْطَنَعَ
کسی چیز کو فنی مہارت سے بنانا ۔
4
اِتَّخَذَ
دو مفعولوں کی طرف متعدی ہو کر بنانا کے معنی دیتا ہے اور اس میں استمرار پایا جاتا ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com