لفظ وضاحت

حَبَك
”حبّاك“ بمعنی جولاہا اور ”حَبَكَ الثَّوْبَ“ اس نے کپڑا بُنا اور ”حَبَكَ حَابِكَ الثَّوْب“ بمعنی جولاہے کا کپڑے کو کاریگری سے بننا۔ عمدہ بننا اور ”حَبَك“ بمعنی راستہ بھی ہے ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بُننا
”ُبننا“ کے لیے ”حَبَك“ ، ”وَضَنَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ح ب ك
حَبَك
”حبّاك“ بمعنی جولاہا اور ”حَبَكَ الثَّوْبَ“ اس نے کپڑا بُنا اور ”حَبَكَ حَابِكَ الثَّوْب“ بمعنی جولاہے کا کپڑے کو کاریگری سے بننا۔ عمدہ بننا اور ”حَبَك“ بمعنی راستہ بھی ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
”قسم ہے آسمان جالیدار کی یعنی آسمان پر ستاروں کا جال بچھا ہوا ہے۔ (عثمانی)“
[51-الذاريات:7]

روٹ:و ض ن
وَضَنَ
کے اصل معنی ذرہ بافی کے ہیں اور استعارۃ بمعنی کسی چیز کو مضبوطی کے ساتھ بننے پر بولا جاتا ہے اور ”موضون“ بمعنی باریک بنی ہوئی یا زر و جواہر سے بنی ہوئی چیز۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ
”(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوں گے۔“
[56-الواقعة:15]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
حَبَك
عام چیزوں سے بنائی کے لیے ”خبك“ کا لفظ آتا ہے۔
2
وَضَنَ
زر بافی یا جواہرات کے جوڑوں کے لیے ”وضن“ کا لفظ آتا ہے۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com