لفظ وضاحت

دَھَقَ
پیالہ کے کسی مشروب سے بھر جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بھرنا
”بھرنا“ کے لیے ”مَلَءَ“ اور ”اِمْتَلَاَ“ ، ”دَهَقَ“ اور ”شَحَنَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:م ل أ
مَلَءَ
مَلَاَالاِنَاء کے معنی کسی برتن کو بھر دینا اور مِلْءٌکسی چیز کی وہ مقدار ہے جس سے کوئی برتن بھر جائے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ
”کافر اگر نجات حاصل کرنے کے لیے بدلے میں زمین بھر سونا دیں تو بھی ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔“
[3-آل عمران:91]
اور اِمْتَلَاءَ بمعنی کسی چیز کا بھر جانا ۔

روٹ:د ه ق
دَھَقَ
پیالہ کے کسی مشروب سے بھر جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَكَأْسًا دِهَاقًا
”بے شک ہر پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے (یعنی )باغ اور انگور اور ہم عمر نوجوان عورتیں اور چھلکتے ہوئے جام۔“
[78-النبأ:34]

روٹ:ش ح ن
شَحَنَ
کشتی یا جہاز کو اور سامان لاد کر بھرنا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
”جب وہ ( یونس علیہ السلام ) بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے۔“
[37-الصافات:140]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
مَلَءَ
پیالہ بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2
دَھَقَ
کشتی کا سامان سے بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
3
شَحَنَ
کشتی یا جہاز کو اور سامان لاد کر بھرنا ۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com