لفظ وضاحت

جُوْع
بمعنی کھانے کی طلب پیدا ہونا اور اس کی ضد شَبَعَ کھا کر سیر ہو جانا ہے اور یہ بھوک کا ابتدائی درجہ ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بھوک
”بھوک“ کے لیے ”جُوْع“ ، ”مَسْغَبَة“ ، ”مَخْمَصَة“ اور ”خَصَاصَة“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ج و ع
جُوْع
بمعنی کھانے کی طلب پیدا ہونا اور اس کی ضد شَبَعَ کھا کر سیر ہو جانا ہے اور یہ بھوک کا ابتدائی درجہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ
”جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا۔“
[106-قريش:4]

روٹ:س غ ب
مَسْغَبَة
سغب معنی بھوکا ہونا اور اَسْغَبَ بمعنی قوم کا قحط سالی میں مبتلا ہونا اور سغاب بھوک کو کہتے ہیں اور یہ بھوک کا دوسرا درجہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
”یا بھوک والے دنوں میں کھانا کھلانا۔“
[90-البلد:14]

روٹ:خ م ص
مَخْمَصَة
خَمْصَهُ الْجُوْع بمعنی بھوک کا کسی کو دبلے پیٹ والا کر دینا اور مخمصه بمعنی پیٹ کا کھانے سے خالی ہونا ہے خوراک کی کمی اور محنت کی زیادتی سے لاغر و کمزور ہونا اور پیٹ کا پچک جانا۔ اور یہ بھوک کا تیسرا درجہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ
”ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے بشرطیکہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے۔“
[5-المائدة:3]

روٹ:خ ص ص
خَصَاصَة
خَصَّ بمعنی محتاج اور مفلس ہونا اور خَصَاصَةً مصدر ہے اور خُصَاصَةتھوڑا اور قلیل کے معنوں میں بھی آتا ہے یعنی مفلسی اور احتیاج کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت کو پہنچنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ
”اور ان (مہاجرین )کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔“
[59-الحشر:9]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
جُوْع
وہ حالت جب انسان کو کھانے کی طلب ہو۔
2
مَسْغَبَة
قحط سال کا دور ۔
3
مَخْمَصَة
خوراک کی کمی کی وجہ سے دبلے پیٹ والا ہونا ۔
4
خَصَاصَة
مفلسی اور محتاج کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آنا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com