لفظ وضاحت

نَسِیَ
بھولنا کے لیے یہ لفظ عام ہے۔ خواہ اس کی وجہ غفلت ہو یا ترک ضبط، یا کوئی اور (مف)۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بھولنا، بھلانا
”بھولنا ، بھلانا“ کے لیے ”نَسِيَ“ ، ”سَهَا“ ، ”ضَلَّا“ اور ”ذَهَلَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ن س ي
نَسِیَ
بھولنا کے لیے یہ لفظ عام ہے۔ خواہ اس کی وجہ غفلت ہو یا ترک ضبط، یا کوئی اور (مف)۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ
”اور ( انسان) ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔“
[36-يس:78]
اور اَنْسٰی بمعنی کسی دوسرے کو کوئی بات بھلا دینا۔

روٹ:س ه و
سَھَا
(سھوا) غفلت کی وجہ سے کسی بات یا کام سے توجہ ہٹ جانا ۔ توجہ کا اصل کام سے ہٹا کر دوسری طرف پھر جانا اور سَاھِی بمعنی غافل اور فراموش کار سجدہ سہو مشورہ لفظ ہے۔ یعنی کام اور کوئی کرنا چاہیے تھا۔ بھول کر کر کوئی اور دیا۔
قرآن میں ہے :
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ
”جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں۔“
[51-الذاريات:11]

روٹ:ض ل ل
ضَلَّ
ترک ضبط کی وجہ سے کوئی بات یا واقعہ یا اس کا کچھ حصہ بھول جانا ۔
ارشاد باری تعالی ہے :
أَنْ تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى
”اور اگر ان دونوں (عورتوں) میں سے ایک بھول جائے تو دوسری اسے یاد دلا دے۔“
[2-البقرة:282]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
نَسِیَ
عام استعمال ہوتا ہے، وجہ خواہ کچھ ہو۔
2
سَھَا
غفلت کی وجہ سے بھولنا، توجہ کا دوسری طرف پھر جانا اور اصل کام کی بجائے کوئی دوسرا کام کرنا۔
3
ضَلَّ
ترک ضبط کی وجہ سے بھولنا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com