لفظ وضاحت

حَنَذ
الحنذة بمعنی سخت حرارت اور حَنِیْذ بمعنی گرم پانی بھی اور بھونا ہوا گوشت بھی اور حَنَذَتْةُ الشَّمْس یعنی سورج کا کسی کو جھلس دینا ، حنذ کے اصل معنی کسی بھی ذریعہ حرارت سے لزوجت اور رطوبت کو خارج کرنا ہے ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بھوننا
”بھوننا“ کے لیے ”شَوٰي“ اور ”حَنَذ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ش و ي
شَوٰي
بمعنی گوشت وغیرہ کو آگ میں بھوننا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ
”اور اگر وہ فرد یاد کریں گے تو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولتے پانی سے ان کی داد رسی کی جائے گی جو ان کے چہروں کو بھون ڈالے گی ۔“
[18-الكهف:29]

روٹ:ح ن ذ
حَنَذ
الحنذة بمعنی سخت حرارت اور حَنِیْذ بمعنی گرم پانی بھی اور بھونا ہوا گوشت بھی اور حَنَذَتْةُ الشَّمْس یعنی سورج کا کسی کو جھلس دینا ، حنذ کے اصل معنی کسی بھی ذریعہ حرارت سے لزوجت اور رطوبت کو خارج کرنا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ
”ابھی کچھ وقفہ نہیں گزرا تھا کہ ابراہیم علیہ السلام ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔“
[11-هود:69]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
شَوٰي
آگ سے گوشت وغیرہ کو بھوننا اور پکانا ۔
2
حَنَذ
کسی بھی حرارت کے ذریعہ گوشت وغیرہ سے لزوجت اور رطوبت کو خارج کر دینا ۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com