لفظ وضاحت

اَرْسَلَ
کسی کو پیغام ، چٹھی یا حکم دے کر بھیجنا یا روانہ کرنا اور اَرْسَلَ بِهٖ اِلَیْهِ کے معنی پیغام کے ساتھ کسی کو کسی کے پاس بھیجنا ہے اور رسول بمعنی پیغمبر یا پیغام بر ہے جو انسانوں میں سے بھی ہیں اور فرشتوں سے بھی۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بھیجنا
”بھیجنا“ کے لیے ”اَرْسَلَ“ ، ”بَعَثَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ر س ل
اَرْسَلَ
کسی کو پیغام ، چٹھی یا حکم دے کر بھیجنا یا روانہ کرنا اور اَرْسَلَ بِهٖ اِلَیْهِ کے معنی پیغام کے ساتھ کسی کو کسی کے پاس بھیجنا ہے اور رسول بمعنی پیغمبر یا پیغام بر ہے جو انسانوں میں سے بھی ہیں اور فرشتوں سے بھی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
”فرعون کے درباریوں نے اس سے کہا کہ فی الحال موسی علیہ السلام اور اس کے بھائی کے معاملے کو موقوف رکھیے اور شہروں میں ہر کارے روانہ کر دیجئے۔“
[7-الأعراف:111]

روٹ:ب ع ث
بَعَثَ
بنیادی طور پر اس کے دو معنی ہیں (1) ابھارنا ، اٹھانا اور (2)تنہا روانہ کرنا ، پھر کبھی اس سے ایک ہی مفہوم لیا جاتا ہے۔ مثلاً بَعَثْتُ الْبَعِیْر میں نے اونٹ کو اٹھا کر آزاد چھوڑ دیا۔ اور جب یہ روانہ کرنا کے معنی میں ہو تو اس کا مطلب کسی مقصد یا مہم کی تکمیل کے لیے روانہ کرنا ہوگا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ
”اور خدا نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کریدنے لگا ۔“
[5-المائدة:31]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اَرْسَلَ
کسی کو پیغام دے کر بھیجنا۔
2
بَعَثَ
کسی کو کسی مقصد کی تکمیل کے لیے تنہا روانہ کرنا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com