لفظ وضاحت

قُبُل ، قِبَل
اور قبل ضد دُبُر اور دُبْر ہر چیز کا آگے کا حصہ جو پہلے نظر آئے ۔ اور قِبَل بمعنی طاقت اور قدرت بھی ہے اور قِبَل کسی ایسی چیز کے سامنے آنے کو کہتے ہیں جس کے مقابلہ کی طاقت اور سکت نہ ہو ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آگے ، سامنے
”آگے سامنے“ کے لیے ”قُبُل“ ، ”قِبَل“ اور ”بين“ ، ”ايدي“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ق ب ل
قُبُل ، قِبَل
اور قبل ضد دُبُر اور دُبْر ہر چیز کا آگے کا حصہ جو پہلے نظر آئے ۔ اور قِبَل بمعنی طاقت اور قدرت بھی ہے اور قِبَل کسی ایسی چیز کے سامنے آنے کو کہتے ہیں جس کے مقابلہ کی طاقت اور سکت نہ ہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا
”اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرنے لگتے اور ہم سب چیزوں کو ان کے سامنے لا موجود بھی کر دیتے تو بھی یہ ایمان نہ لاتے۔“
[6-الأنعام:111]

روٹ:ب ي ن
بين ايدي
بَیْنَ یَدَي اور بَیْنَ اَیْدِي (لفظی معنی ہاتھوں کے درمیان) کنایتہ اور محاورتا معنی آگے یا سامنے ضد خلف اس کا استعمال صرف زمان اور مکان دونوں طرح ہوتا ہے۔ زمانی کی صورت میں اس کا معنی اس وقت کے موجود لوگ یا اس دور کے لوگ ہوگا لیکن عام طور پر اس کا معنی اگلے کر لیا جاتا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا
”تو ہم نے اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور بعد میں آنے والوں کے لیے عبرت بنا دیا ۔“
[2-البقرة:66]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
قُبُل ، قِبَل
قُبُل اور اس کے مشتقات میں دو چیزوں کا آمنے سامنے یا آگے اور سامنے ہونا۔ یا رو در رو ہونا ضروری ہے۔
2
بين ايدي
بين يدي خوا زمانی ہو یا مکانی میں چیزوں کا آمنے سامنے ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com