نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
361 | قَالَ |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ [36-يس:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ان سے کہا جاتا ہے اس میں سے خرچ کرو جو تمھیں اللہ نے دیا ہے تو وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا، ان سے کہتے ہیں جو ایمان لائے، کیا ہم اسے کھلائیں جسے اگر اللہ چاہتا تو کھلا دیتا۔ نہیں ہو تم مگر واضح گمراہی میں۔ |
|
362 | قَالَ |
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ [36-يس:78]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس نے ہمارے لیے ایک مثال بیان کی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا، اس نے کہا کون ہڈیوں کو زندہ کرے گا، جب کہ وہ بوسیدہ ہوں گی؟ |
|
363 | قَالَ |
قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ [37-الصافات:51]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا بے شک میں، میرا ایک ساتھی تھا۔ |
|
364 | قَالَ |
قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ [37-الصافات:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہے گا کیا تم جھانک کر دیکھنے والے ہو؟ |
|
365 | قَالَ |
قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ [37-الصافات:56]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہے گا اللہ کی قسم! یقینا تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے۔ |
|
366 | قَالَ |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ [37-الصافات:85]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟ |
|
367 | قَالَ |
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ [37-الصافات:95]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا کیا تم اس کی عبادت کرتے ہو جسے خود تراشتے ہو؟ |
|
368 | قَالَ |
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ [37-الصافات:102]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر جب وہ اس کے ساتھ دوڑ د ھوپ کی عمر کو پہنچ گیا تو اس نے کہا اے میرے چھوٹے بیٹے! بلاشبہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، تو دیکھ تو کیا خیال کرتا ہے ؟ اس نے کہا اے میرے باپ! تجھے جو حکم دیا جا رہا ہے کر گزر، اگر اللہ نے چاہا تو تو ضرور مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائے گا ۔ |
|
369 | قَالَ |

370 | قَالَ |
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ [37-الصافات:124]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ؟ |