نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | فِيهِمَا |
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ [2-البقرة:219]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجیئے ان دونوں میں بہت بڑا گناه ہے اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائده بھی ہوتا ہے، لیکن ان کا گناه ان کے نفع سے بہت زیاده ہے۔ آپ سے یہ بھی دریافت کرتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں؟ تو آپ کہہ دیجیئے حاجت سے زائد چیز، اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنے احکام صاف صاف تمہارے لئے بیان فرما رہا ہے، تاکہ تم سوچ سمجھ سکو،
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے پیغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان میں نقصان بڑے ہیں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہیں زیادہ ہیں اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کون سا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تجھ سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے ہیں اور ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے بڑا ہے۔ اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا چیز خرچ کریں، کہہ دے جو بہترین ہو۔ اس طرح اللہ تمھارے لیے کھول کر آیات بیان کرتا ہے، تاکہ تم غور و فکر کرو۔ |
|
2 | فِيهِمَا |
لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ [21-الأنبياء:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اگر آسمان وزمین میں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہوجاتے پس اللہ تعالیٰ عرش کا رب ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اگر ان دونوں میں اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہوتے تو وہ دونوں ضرور بگڑ جاتے۔ سو پاک ہے اللہ جو عرش کا رب ہے، ان چیزوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ |
|
3 | فِيهِمَا |
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِنْ ظَهِيرٍ [34-سبأ:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہہ دیجیئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے (سب) کو پکار لو، نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذره کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہہ دے پکارو ان کو جنھیں تم نے اللہ کے سوا گمان کر رکھا ہے، وہ نہ آسمانوں میں ذرہ برابر کے مالک ہیں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان دونوں میں کوئی حصہ ہے اور نہ ان میں سے کوئی اس کا مدد گار ہے۔ |
|
4 | فِيهِمَا |
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ وَهُوَ عَلَى جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ [42-الشورى:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور ان میں جانداروں کا پھیلانا ہے۔ وه اس پر بھی قادر ہے کہ جب چاہے انہیں جمع کردے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اسی کی نشانیوں میںسے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور وہ جو اس نے ان دونوںمیں کوئی بھی جاندار پھیلادیے ہیں اور وہ ان کو اکٹھا کرنے پر جب چاہے پوری طرح قادر ہے۔ |
|
5 | فِيهِمَا |
فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ [55-الرحمن:50]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان دونوں میں دو چشمے ہیں، جو بہ رہے ہیں۔ |
|
6 | فِيهِمَا |
فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ [55-الرحمن:52]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان دونوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں۔ |
|
7 | فِيهِمَا |
فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ [55-الرحمن:66]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان دونوں میں جوش مارتے ہوئے دو چشمے ہیں۔ |
|
8 | فِيهِمَا |
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ [55-الرحمن:68]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان دونوں میں پھل اور کھجوروں کے درخت اور انار ہیں۔ |