نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | وَالسَّمَاءِ |
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ [51-الذاريات:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
قسم ہے راہوں والے آسمان کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
قسم ہے آسمان کی جو راستوں والا ہے! |
|
2 | وَالسَّمَاءِ |
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ [85-البروج:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
برجوں والے آسمان کی قسم!
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
قسم ہے برجوں والے آسمان کی! |
|
3 | وَالسَّمَاءِ |
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ [86-الطارق:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی! |
|
4 | وَالسَّمَاءِ |
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ [86-الطارق:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بارش والے آسمان کی قسم!
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
قسم ہے آسمان کی جو بار بار بارش برسانے والا ہے! |
|
5 | وَالسَّمَاءِ |
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا [91-الشمس:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ! |