الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الولاء والهبة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ولاء اور ہبہ کے احکام و مسائل 1. باب مَا جَاءَ أَنَّ الْوَلاَءَ لِمَنْ أَعْتَقَ باب: ولاء (میراث) کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بریرہ کو خریدنے (اور آزاد کرنے) کا ارادہ کیا تو بریرہ کے گھر والوں نے ولاء (میراث) کی شرط رکھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولاء (میراث) کا حق اسی کو حاصل ہے جو قیمت ادا کرے یا آزاد کرنے کی نعمت کا مالک ہو“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ، وکذا رقم: 1256 (تحفة الأشراف: 15992) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ولاء سے مراد وہ حقوق ہیں جو آزاد کرنے والے کو آزاد کئے ہوئے کی نسبت سے حاصل ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2589)
|