الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الرِّضَاعِ رضاعت کے احکام و مسائل 20. باب الْوَصِيَّةِ بِالنِّسَاءِ: باب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت پسلی کی مانند ہے اگر تو اس کو سیدھا کرنا چاہے تو توڑ ڈالے گا اور اگر چھوڑ دے تو تیرا کام نکلے اور وہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔“
اس سند سے بھی مندرجہ بالا حدیث مروی ہے۔
|