الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2558. سورج کیچڑ میں غروب ہو کر سجدہ کرتا ہے
حدیث نمبر: 3918
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" هل تدري اين تغرب هذه؟ قلت: الله ورسوله اعلم. قال: فإنها تغرب في عين حامية".-" هل تدري أين تغرب هذه؟ قلت: الله ورسوله أعلم. قال: فإنها تغرب في عين حامية".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گدھے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا، غروب آفتاب کا وقت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو جانتا ہے کہ یہ سورج کہاں غروب ہوتا ہے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک رواں گرم چشمے میں غروب ہوتا ہے، (‏‏‏‏اور چلتا رہتا ہے، حتیٰ کہ) عرش کے نیچے پہنچ کر اپنے ربّ کے سامنے سجدے کی حالت میں گر پڑتا ہے۔ جب اس کے طلوع ہونے کا وقت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے طلوع ہونے کی اجازت دیتے ہیں، سو وہ طلوع ہوتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کا یہ ارادہ ہو گا کہ سورج (‏‏‏‏‏‏‏‏مشرق کی بجائے) مغرب سے طلوع ہو تو وہ اسے روک لے گا۔ سورج کہے گا: اے میرے رب! بیشک میری مسافت دور ہے۔ اﷲ تعالیٰ کہے گا: تو پھر مغرب سے طلوع ہو جا، اور یہ اس وقت ہو گا جب کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا۔ (‏‏‏‏سورۃ الانعام: ۱۵۸)

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.