الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1761. محبوب کو محبت کی خبر دینا
حدیث نمبر: 2609
-" إذا أحب أحدكم أخاه فليعلمه أنه يحبه".
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتلا دینا چاہیئے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2609]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 417
حدیث نمبر: 2610
-" إذا أحب أحدكم صاحبه فليأته في منزله، فليخبره بأنه يحبه لله عز وجل".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کوئی اپنے ساتھی سے محبت کرے تو وہ اس کے گھر جائے اور اسے بتلا دے کہ وہ اس سے اللہ عزوجل کے لیے محبت کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2610]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 797
حدیث نمبر: 2611
-" إذا أحب الرجل الرجل فليخبر أنه أحبه".
مجاہد (‏‏‏‏تابعی) کہتے ہیں: ایک صحابی رسول کی مجھ سے ملاقات ہوئی، اس نے پیچھے سے میرے کندھے پکڑے اور کہنے لگا: آگاہ رہو! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے کہ جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے۔ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو تجھے اپنی محبت کی اطلاع نہ دیتا: جب کسی آدمی کو کسی سے محبت ہو تو وہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔ مجاہد کہتے ہیں: پھر صحابی رسول نے مجھ پر ایک رشتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک بچی ہے لیکن وہ کانی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2611]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 418