الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1872. ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق
حدیث نمبر: 2788
-" خمس من حق المسلم على المسلم: رد التحية وإجابة الدعوة وشهود الجنازة وعيادة المريض وتشميت العاطس إذا حمد الله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، دعوت قبول کرنا، جنازوں کے پیچھے چلنا، مریض کی بیمار پرسی کرنا اور چھینکنے والے کی چھینک کا جوب دینا، بشرطیکہ وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2788]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1832
حدیث نمبر: 2789
-" للمسلم على المسلم أربع خلال: يشمته إذا عطس ويجيبه إذا دعاه ويشهده إذا مات ويعوده إذا مرض".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں: جب وہ چھینکے اور (‏‏‏‏ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے) تو اسے «يرحمك الله» ‏‏‏‏ اللّٰہ تجھ پر رحم کرے کہا جائے، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کی جائے، جب وہ مر جائے تو اس کے جنازہ میں حاضری دی جائے اور جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی تیمارداری کی جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2789]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2154