الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
57. عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون کو دھو دینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 180
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے لوگوں نے پوچھا کہ کس چیز سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم کا علاج کیا گیا تو وہ بولے کہ اس کا جاننے والا مجھ سے زیادہ (اب) کوئی باقی نہیں رہا (چنانچہ بتلایا کہ) امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لے آتے تھے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور سے خون دھوتی تھیں۔ پھر ایک چٹائی لا کر جلائی گئی اور (راکھ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم میں بھر دی گئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 180]