سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اپنے حج میں تجارت کو داخل کرنا ناپسند کرتے تھے حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی: «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ»”تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب التجارة فى الحج، رقم: 1731 . قال الشيخ الالباني: صحيح»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ ایام حج میں بیوع اور تجارت سے بچتے تھے، وہ کہتے تھے (یہ) ایام ذکر ہیں، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ»”اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب الكبري، رقم: 1734 . قال الشيخ الالباني: صحيح»