حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب، اسلام کو دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر (دل سے) راضی ہو گیا۔“
حضرت عبّاس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”ایمان کا مزہ چکھ لیا اس نے جو اللہ کو اپنا رب، اسلام کو اپنا دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول ماننے پر دل سے راضی ہو گیا۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 34
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذي فى ((جامعه)) فى الايمان، باب: من ذاق طعم الايمان وقال: هذا حديث حسن صحيح برقم (2623) انظر ((التحفة)) برقم (5127)»