انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ (عقیق) حبشہ کا بنا ہوا تھا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر اور بریدہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 48 (5870)، صحیح مسلم/اللباس 15 (2094)، سنن ابی داود/ الخاتم 1 (4216)، سنن النسائی/الزینة 47 (5199)، و 7 (5279-5282) سنن ابن ماجہ/اللباس 39 (3641)، (تحفة الأشراف: 1554)، و مسند احمد (3/209)، وانظر الحدیث التالي (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آنے والی انس کی روایت جس میں ذکر ہے کہ نگینہ بھی چاندی کا تھا، اور باب کی اس روایت میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ احتمال ہے کہ آپ کے پاس دو قسم کی انگوٹھیاں تھیں، یا یہ کہا جائے کہ نگینہ چاندی کا تھا، حبشہ کی جانب نسبت کی وجہ یہ ہے کہ حبشی نقش و نگار یا طرز پر بنا ہوا تھا۔