الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
نماز کے متفرق مسائل
11. عصر کے بعد اور طلوع آفتاب تک نماز کی ممانعت
حدیث نمبر: 197
96- مالك عن محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبى هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الصلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس، وعن الصلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد، سورج کے غروب ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور صبح (کی نماز) کے بعد سورج کے طلوع ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «96- الموطأ (221/1 ح 517، ك 15 ب 10 ح 48) التمهيد 30/13، الاستذكار: 30، و أخرجه مسلم (825) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

حدیث نمبر: 198
196- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يتحرى أحدكم فيصلي عند طلوع الشمس ولا عند غروبها.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی جان بوجھ کر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت (نفل) نماز پڑھنے کی کوشش نہ کرے۔  [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 198]
تخریج الحدیث: «196- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 220/1 ح 516، ك 15 ب 10 ح 47) التمهيد 127/14، الاستذكار:29، و أخرجه البخاري (585) ومسلم (828) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح