الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
نماز کے متفرق مسائل
12. جس نے ایک رکعت پا لی اس نے نماز پا لی
حدیث نمبر: 199
23- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من أدرك الركعة من الصلاة فقد أدرك الصلاة.“.
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز کی ایک رکعت پا لے تو اس نے نماز پا لی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: «23- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 10/1 ح 14، ك 1، ب 3، ح 15) التمهيد 63/7، الاستذكار: 13، و أخرجه البخاري (580) ومسلم (607) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

حدیث نمبر: 200
169- مالك عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار وعن بسر بن سعيد وعن الأعرج، يحدثونه عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من أدرك من الصبح ركعة قبل أن تطلع الشمس فقد أدرك الصبح، ومن أدرك من العصر ركعة قبل أن تغرب الشمس فقد أدرك العصر.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورج کے طلوع ہونے پہلے صبح (کی نماز) میں سے ایک رکعت پائی تو اس نے صبح (کی نماز) پالی اور جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر (کی نماز) میں سے ایک رکعت پائی تو اس نے عصر (کی نماز) پا لی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: «169- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 6/1 ح 4، ك 1 ب 1 ح 5) التمهيد 270/3، الاستذكار:5، و أخرجه البخاري (579) ومسلم (608) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح