الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
خرید و فروخت کے مسائل
8. قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے
حدیث نمبر: 499
238- وبه: عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يستوفيه.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا عباللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھانا (غلہ) خریدے تو جب تک اسے پورا اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «238- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 640/2 ح 1372، ك 31 ب 19 ح 40، وعنده: من ابتاع) التمهيد 325/13 وقال: ”هذا حديث صحيح الإسناد“، الاستذكار:1292، و أخرجه البخاري (2126) ومسلم (1526/32) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

حدیث نمبر: 500
239- وبه: أنه قال: كنا فى زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم نبتاع الطعام فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذى ابتعناه فيه إلى مكان سواه قبل أن نبيعه.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کھانا (غلہ، اناج) خریدتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آدمی بھیج کر حکم دیتے کہ ہم نے جہاں سے یہ خریدا ہے دوبارہ بیچنے سے پہلے وہاں سے دوسرے مقام پر اسے منتقل کر دیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «239- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 641/2 ح 1374، ك 31 ب 19 ح 42) التمهيد 335/13، الاستذكار:1294، و أخرجه مسلم (1572/33) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

حدیث نمبر: 501
287- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يقبضه.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کھانا (غلہ وغیرہ) خریدے تو جب تک اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «287- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 640/2 ح 1373، ك 31 ب 19 ح 41) التمهيد 339/16، الاستذكار: 1293، و أخرجه النسائي (285/7 ح 4600) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه البخاري (2133) ومسلم (526/37) وترقيم دارالسلام: 3845) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح