الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
خرید و فروخت کے مسائل
9. غیر موجود چیز بیچنے کا حکم
حدیث نمبر: 502
240- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع حبل الحبلة، وكان بيعا يتبايعه أهل الجاهلية. كان الرجل يبتاع الجزور إلى أن تنتج الناقة ثم تنتج التى فى بطنها.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جانور کے پیٹ میں) حمل کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ہے اور یہ سودا تھا جو اہل جاہلیت ایک دوسرے کے ساتھ کرتے تھے۔ آدمی اس اونٹ کا سودا کرتا تھا کہ اونٹنی ایک بچی جنے گی پھر اس سے جو اونٹ پیدا ہو گا وہ میرا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «240- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 653/2، 654 ح 1394، ك 31 ب 26 ح 62) التمهيد 313/13، الاستذكار:1315، و أخرجه البخاري (2143) من حديث مالك، ومسلم (1514) من حديث نافع به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح