الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
574. سحری کا کھانا بابرکت ہے
حدیث نمبر: 861
-" إن الله جعل البركة في السحور والكيل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سحری اور ناپ میں برکت رکھی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 861]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1291
حدیث نمبر: 862
-" من أراد أن يصوم فليتسحر بشيء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو روزہ رکھنا چاہتا ہو، وہ کسی چیز کے ساتھ سحری کر لیا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 862]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2309
حدیث نمبر: 863
-" هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور".
سیدنا خالد بن معدان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ بابرکت کھانے کی طرف۔ آپ کی مراد سحری کا کھانا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 863]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2983
حدیث نمبر: 864
- (عليكُم بغَدَاءِ السُّحور؛ فإنّه هو الغَدَاءُ المباركُ).
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کا کھانا ضرور کھایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت کھانا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 864]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3408