الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
589. میت کی طرف سے روزے رکھنا
حدیث نمبر: 890
-" صومي عن أختك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی بہن کا تذکرہ کیا کہ اس نے ایک ماہ کے روزوں کی نذر مانی، لیکن وہ ایک بحری سفر کے دوران فوت ہو گئی اور روزے نہ رکھ سکی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بہن کی طرف سے روزے رکھ لو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 890]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1946