الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
854. ہر کوئی اپنے جرم کا ذمہ دار خود ہو گا
حدیث نمبر: 1239
-" ألا لا يجني جان إلا على نفسه، لا يجني والد على ولده ولا مولود على والده".
سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے سنا: خبردار! ہر مجرم صرف اپنے حق میں برا کرے گا، والد اپنے بیٹے کی حق میں برا کر سکتا ہے نہ بیٹا والد کے حق میں، (‏‏‏‏یعنی دونوں اپنے اپنے جرائم کے خود ذمہ دار ہوں گے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1239]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1974
حدیث نمبر: 1240
-" أما إنك لا تجني عليه، ولا يجني عليك".
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے باپ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے باپ سے پوچھا: یہ تیرے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے، میں اس بات پر گواہی دے سکتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ ہو جا! تو اس کے حق میں برا کر سکتا ہے نہ وہ تیرے حق میں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1240]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 749
حدیث نمبر: 1241
-" لا تجني أم على ولد لا تجني أم على ولد".
سیدنا طارق محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماں اپنے بیٹے کے حق میں برا نہیں کر سکتی، ماں اپنے بیٹے کے حق میں برا نہیں کر سکتی (‏‏‏‏یعنی وہ اپنے جرم کی خود ذمہ دار ہو گی)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1241]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 989
حدیث نمبر: 1242
-" لا تجني عليه ولا يجني عليك".
سیدنا خشخاش عنبری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے بیٹے کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ تیرا بیٹا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس کے حق میں برا نہیں کر سکتا اور وہ تیرے حق میں برا نہیں کر سکتا (‏‏‏‏یعنی تم دونوں اپنے اپنے جرائم کے خود ذمہ دار ہو)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1242]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 990
حدیث نمبر: 1243
-" لا تجني نفس على أخرى".
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی کسی کے حق میں برا نہیں کر سکتا (‏‏‏‏یعنی ہر کوئی اپنے جرم کا خود ذمہ دار ہے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1243]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 988