الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
905. غیر باپ کی طرف نسبت کرنے کا وبال
حدیث نمبر: 1303
-" من ادعى إلى غير أبيه فلن يرح رائحة الجنة، وريحها يوجد من مسيرة سبعين عاما".
سیدنا عبدالرحمٰن بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کی، وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا اور اس کی خوشبو تو ستر سال کی مسافت کی دوری سے محسوس کی جاتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1303]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2307
حدیث نمبر: 1304
ـ (من انتفَى من ولَدِه لِيفضَحه في الدُّنيا؛ فضَحَه اللهُ يومَ القيامةِ على رؤوس الأَشهادِ، قِصاصٌ بِقِصَاصٍ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بیٹے کو دنیا میں بدنام کرنے کے لیے اس کے بیٹا ہونے کی نفی کر دی، اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت حاضرین کے سامنے رسوا کرے گا۔ یہی برابر کا بدلہ ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1304]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3480