الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام
حدود، معاملات، احکام
907. باطل پر ظالم کی مدد کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 1306
-" من أعان ظالما بباطل ليدحض بباطله حقا فقد برئ من ذمة الله عز وجل وذمة رسوله".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظالم کی ناحق مدد اس لیے کی تاکہ اس کے باطل کے ذریعے حق کو مٹا دے، وہ اللہ اور اس کے رسول کی حفاظت و ضمانت سے بری ہو گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1306]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1020
حدیث نمبر: 1307
-" من أعان على خصومة بظلم، أو يعين على ظلم، لم يزل في سخط الله حتى ينزع".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ظلم کرتے ہوئے کسی جھگڑے یا ظلم پر تعاون کرتا ہے، وہ جب تک باز نہیں آجاتا، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1307]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1021