قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
1257. مردار کا چمڑا پاک کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 1883
-" لو أخذتم إهابها، يطهرها الماء والقرظ".
عالیہ بنت سبیع کہتی ہیں: احد مقام پر میری کچھ بکریاں تھیں، وہ مرنے لگ گئیں۔ میں زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور صورتحال کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا: اگر تو ان کے چمڑے لے کر ان سے استفادہ کرتی رہے (تو درست ہے)۔ میں نے کہا: کیا ایسا کرنا میرے لیے حلال ہو گا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، کچھ لوگ اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”کاش تم لوگ اس کا چمڑا لے لیتے۔“ انہوں نے کہا: یہ تو مردار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور قرظ کے پتے اس کو پاک کر دیں گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1883]