الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1844. زبان کے استعمال میں بےاحتیاطی کا نتیجہ
حدیث نمبر: 2749
-" إن الرجل ليتكلم بالكلمة من رضوان الله ما كان يظن أن تبلغ ما بلغت يكتب الله له بها رضوانه إلى يوم يلقاه وإن الرجل ليتكلم بالكلمة من سخط الله ما كان يظن أن تبلغ ما بلغت يكتب الله له بها سخطه إلى يوم يلقاه".
سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اللہ کی رضا مندی پر مشتمل بات کرتا ہے اور اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ (‏‏‏‏یعنی اس کا اچھا اثر) کہاں تک پہنچے گا۔ مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے قیامت کے دن تک اپنی رضا مندی لکھ دیتا ہے اور (‏‏‏‏بعض دفعہ) کوئی شخص اللہ کی ناراضگی کا ایسا کلمہ بولتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ کلمہ (‏‏‏‏یعنی اس کا برا اثر) کہاں تک پہنچے گا، مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے اپنی ملاقات کے دن تک اپنی ناراضگی لکھ دیتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2749]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 888
حدیث نمبر: 2750
-" إن العبد ليتكلم بالكلمة ما يتبين فيها، يزل بها في النار أبعد ما بين المشرق والمغرب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بندہ ایک بات کرتا ہے، اس میں غور و فکر نہیں کرتا اور وہ اس بات کی وجہ سے مشرق و مغرب کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ دور جہنم کی آگ کی طرف گر جاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2750]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 540