الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
2603. جہنم سے بچنے اور جنت میں داخلے کے لیے کون سا انداز زندگی اختیار کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3975
-" ما رأيت مثل النار نام هاربها ولا مثل الجنة نام طالبها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ جہنم جیسی (‏‏‏‏ ہولناک) چیز سے بچنے والا سویا ہوا ہو اور یہ بھی نہیں ہو سکتا ہے کہ جنت جیسے (‏‏‏‏نعمت کدے) میں داخل ہونے والا محو آرام ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3975]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 953